
خیبر پختونخوا سے منتخب ہونے والے 5 آزاد سینیٹرز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کرلی۔
پی ٹی آئی حمایت یافتہ سینیٹرز نے ڈیکلریشن پارٹی چیئرمین بیرسٹرگوہر کو جمع کرادی۔
نومنتخب سینیٹرز مرزا آفریدی، اعظم سواتی، فیصل جاوید، نور الحق قادری اور روبینہ ناز نے ڈیکلریشن جمع کرایا۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر علی نے ڈیکلریشن الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے۔
واضح رہے کہ 21 جولائی کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے مراد سعید سمیت 6 امیدوار کامیاب ہو گئے تھے جبکہ اپوزیشن کو 5 نشستیں ملی تھیں۔
سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ مراد سعید، فیصل جاوید، نورالحق قادری، مرزا گل آفریدی، اعظم سواتی اور روبینہ ناز کامیاب قرار دی گئی تھیں۔