کھیل

بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایشیا کپ کھیلنے، پاکستان کیخلاف میچ کیلئے گرین سگنل مل گیا

بھارتی کرکٹ بورڈ کو اپنی حکومت سے ایشیا کپ کھیلنے کی اجازت مل گئی، بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے خلاف میچ کے لیے بھی گرین سگنل مل گیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کو حکومت سے ایشیا کپ کھیلنے کی اجازت ملنے کے بعد ایشیاکپ کاشیڈول آئندہ 48 گھنٹے میں جاری ہونے کا امکان ہے، ایشیا کپ کے میچز 8 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔

دھمکیاں دینے والے بھارت کو ایک اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے، اور اب وہ ایشیا کپ بھی کھیلنے کو تیار ہوگیا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ کو پاکستان کے خلاف میچ کے لیے بھی گرین سگنل مل گیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایشیا کپ کھیلنے کے لیے حکومت سے اجازت مل گئی، پاکستان کے خلاف میچ کے لیے بھی گرین سگنل مل گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کا شیڈول اگلے 48 گھنٹے میں جاری کیا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button