پاکستانحادثات

گلگت بلتستان کے علاقے کندوس میں سیلاب سے بڑی تباہی، ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری

ترجمان گلگت بلتستان (جی بی) حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ بلتستان کے علاقے کندوس میں سیلاب سے بہت بڑی تباہی ہوئی ہے، صوبے بھر میں ریسکیو و سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے بتایا کہ گانچھے میں بھی سیلاب نے تباہی مچائی ہے، بلتستان میں سیلاب نے کئی مکان، واٹر چینلز، رابطہ سڑکیں، کھڑی فصلیں، دکانیں اور بجلی کھمبوں کو تباہ کیا ہے۔

فیض اللہ فراق کے مطابق چلاس تھور مینار کے مقام پر بند شاہراہ ریشم کو بحال کر دیا گیا ہے، صوبائی حکومت نے صوبے بھر میں سیکڑوں ٹینٹ، ہزاروں فوڈ پیکٹس اور ادویات متاثرین میں تقسیم کی ہیں۔

ترجمان کے مطابق شاہراہ بابوسر پر لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے، فیری میڈوز میں پھنسے کچھ سیاحوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر ریسکیو کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فیری میڈوز سے باقی سیاحوں کی ریسکیو کا عمل جاری ہے، شاہراہ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلی ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر کابینہ کے ہمراہ سیلابی تباہ کاریوں اور بحالی آپریشن پر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button