پاکستاندہشتگردی

بنوں: پولیس اسٹیشن بسیہ خیل پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام

بنوں پولیس نے رات گئے بسیہ خیل پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا، پولیس کی بروقت اور دلیرانہ جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے مختلف سمتوں سے اسنائپرز اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن بسیہ خیل کو نشانہ بنایا۔

پولیس کے جوانوں کی فوری جوابی کارروائی کے پیش نظر دہشت گرد فرار ہوگئے، دہشت گردوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button