پاکستانسیاست

سینئر سیاستدان میاں اظہر انتقال کرگئے

سینئر سیاست دان میاں اظہر انتقال کر گئے۔میاں اظہر سابق گورنر پنجاب اور لاہور کے حلقہ 129 سےرکن قومی اسمبلی تھے،

میاں اظہر مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔کارکن کی حیثیت سے اپنا سیاسی کیرئیر شروع کرنے والے زیرک سیاستدان میاں محمد اظہر1987ء سے 1991ء تک لاہور کے میئر رہے جب کہ1990 ءسے 1992 ءتک گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔اُن کی عملی سیاسی زندگی کی ابتدائی وابستگی مسلم لیگ ن کے ساتھ تھی اور بعد میں نوازشریف کی جلا وطنی کے دوران پاکستان مسلم لیگ ق میں شامل ہو گئے۔

انہیں مسلم لیگ ق کا بانی بھی کہا جاتا ہے

سینئر سیاستدان میاں اظہر لاہور سے رکن قومی اسمبلی بھی تھے۔ وہ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے والد تھے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button