پاکستانکاروبار

پیٹرول, ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ

پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا، مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 184 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا کر دیا ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے 23 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

مٹی کے تیل کی نئی قیمت 184 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔

اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 169 روپے 20 پیسے فی لیٹر تھی، وزارت خزانہ نے رات گئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔

پیٹرول آج سے 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں10 روپے 39 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں

یاد رہے کہ حکومت ہر 15 روز کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button