
سوئی ناردرن گیس پائپ لائن نے گلگت بلتستان میں گیس کے نئے کنکشنز کا آغاز کر دیا۔
پالیسی کے مطابق گیس کنکشنز پہلے آئے پہلے پائے کی بنیاد پر دیے جا رہے ہیں۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین 24 گھنٹے بلا تعطل گیس کی فراہمی سے مستفید ہو سکیں گے۔جبکہ عام آدمی کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیمانڈ نوٹس کی فیس کو بھی آسان اقساط میں ادا کیا جا سکتا ہے۔