
پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن ان چیف عمران خان کی ضمانتوں کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو نہایت ناقص، مایوس کن اور خلاف قانون قرار دے دیا
فیصلے کے خلاف متعلقہ قانونی فورم سے رجوع کا اعلان
عدلیہ کی کمر لاقانونیت، بے انصافی اور سیاسی مقدمات کے سیاسی فیصلوں سے جھکتی جارہی ہے اور قوم نظامِ عدل کو ریزہ ریزہ ہوتے دیکھ رہی ہے، ترجمان تحریک انصاف
عمران خان ضمیر اور اصول کی سیاست کی پاداش میں زیرِعتاب اور ناحق پابندِ سلاسل ہیں، ترجمان تحریک انصاف
پوری دنیا جانتی ہے کہ عمران خان کے خلاف قائم سینکڑوں دیگر مقدمات کیطرح یہ تمام مقدمے بھی یکسر سیاسی اور تعصب و انتقام پر مبنی ہیں، ترجمان تحریک انصاف
دیگر تمام اہم مقدمات جن میں عدالتیں عمران خان کو بری کر چکی ہیں، کیطرح ان مقدمات میں بھی جھوٹ، الزام اور ننگے انتقام کے علاوہ کچھ مواد نہیں، ترجمان تحریک انصاف
تمام تر جبر، فسطائیت اور ناانصافی کے باوجود عمران خان انصاف کے حصول کیلئے آئین و قانون کی نام نہاد محافظ عدلیہ کی جانب سے قانون کی حکمرانی کے منتظر ہیں، ترجمان تحریک انصاف
بےبنیاد اور جھوٹے مقدمات کے باوجود عمران خان کو ضمانت کے بنیادی قانونی حق سے محروم کرنے کا مقصد انہیں ناحق میں رکھنا اور ان کے عزم و ہمت کو توڑ کر فسطائی بندوبست کے سامنے جھکانا ہے، ترجمان تحریک انصاف
عمران خان چٹان کیطرح آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ننگی بے انصافی اور بےرحم انتقام کا سامنا کررہے ہیں، ترجمان تحریک انصاف
عمران خان ہمت ہاریں گے نہ ہی عوام کے حقِ حکمرانی پر کسی قسم کے سمجھوتے پر آمادہ و تیار ہوں گے، ترجمان تحریک انصاف
فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا اور انصاف کے حصول کیلئے پوری قوم کو گواہ ٹھہرا کر بالا عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے، ترجمان تحریک انصاف