
سندھ، پنجاب اور کے پی کے کئی علاقے گزشتہ چند دنوں سے سخت گرمی کی لپیٹ میں تھے، جب کہ اب پری مون سون سیزن شروع ہوتے ہی گرمی کی شدت کے خاتمے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
ملک کے مختلف حصوں میں کل سے بارش کا امکان، اربن فلڈنگ کا خدشہ
جب کہ سندھ میں کئی مقامات پر کل سے بارشیں متوقع ہیں، کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر بھر میں سمندری ہوائیں 20کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، پچھلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے