سیاست

پیکا قانون پر صحافتی تنظیموں سے مشاورت کو تیار ہیں،  عطا الله تارژ کی سی پی این آئی کے وفد سے ملاقات

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے وفد کی ملاقات

ملاقات میں پیکا ایکٹ، باقاعدگی سے شائع نہ ہونے والے ڈمی نیوز پیپرز کے خاتمے، پرنٹ میڈیا کو ادائیگیوں، جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا

پیکا قانون مستند صحافیوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے،

مشاورت اور مزید بہتری پر یقین رکھتا ہوں، رولز کے بارے میں تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا،

پیکا قانون پر صحافتی تنظیموں سے مشاورت کو تیار ہیں،

پیکا قانون کے حوالے سے صحافیوں اور متعلقہ وزارت کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کیا جائے گا،

باقاعدگی سے شائع نہ ہونے والے ڈمی نیوز پیپرز کے خاتمے کے حوالے سے کمیٹی قائم کر دی ہے،

پرنٹ میڈیا کو امسال واجبات کی مد میں ادائیگیاں کی جائیں گی،

جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشں جلد کام شروع کر دے گا،

پیکا ایکٹ کا اصل مقصد صحافت کے لبادے میں چھپے نام نہاد اور جعلی صحافیوں کو قانون کے دائرے میں لانا ہے،

وفاقی وزیر اطلاعات نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران قومی مفاد میں میڈیا کے کردار کو سراہا

قومی سلامتی اور ریاستی موقف کے تحفظ میں میڈیا نے بالغ نظری کا مظاہرہ کیا،

پاکستانی میڈیا نے درست معلومات کی ترسیل اور افواہوں کے تدارک میں موثر کردار ادا کیا،

مشکل حالات میں میڈیا کی طرف سے قومی یکجہتی کا پیغام قابل تحسین ہے،

آزادی صحافت جمہوری نظام کی روح ہے،

حکومت صحافیوں کے تحفظ، فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ سہولتوں کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے،

میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور حکومت چاہتی ہے کہ میڈیا کو درپیش چیلنجز کا ادارہ جاتی حل نکالا جائے،

سی پی این ای کے وفد نے وزارت اطلاعات و نشریات اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بروقت اور مصدقہ معلموات کی فراہمی پر ان کے کردار کو سراہا

وزارت اطلاعات نے معلومات کی بروقت اور مستند فراہمی یقینی بنا کر اطلاعات کی روانی کو موثر اور مربوط رکھا جو قابل ستائش ہے، سی پی این ای

سی پی این کے وفد نے صحافیوں کے تحفظ، معلومات تک رسائی اور صحافت کے پیشہ ورانہ ماحول کی بہتری سے متعلق تجاویز دیں

وفاقی وزیر اطلاعات نے سی پی این ای کے وفد کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کرنے کی یقین دہانی کرائی

صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے،

میڈیا نمائندوں کے ساتھ مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دے کر درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،

وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن بھی ملاقات میں موجود تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button