
ایران نےاسرائیلی پر ایک اور بڑا حملہ کر دیا، تل ابیب اور حیفہ پر میزائل اور ڈرونز داغ دیے جس میں 3 اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔
ایرانی ٹی وی کے مطابق تل ابیب اور حیفہ پر میزائل و ڈرونز سے حملہ کیاگیا ہے۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے فوج کے ساتھ مل کر اسرائیل پر مشترکہ میزائل اور ڈرون حملہ کیا ہے۔
ایرانی حملےکے بعد حیفہ ریفائنری کی پیداوار مکمل رک گئی جبکہ حملے میں 3 ملازمین ہلاک ہوئے ہیں۔
ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے کہا تھا کہ آج کی رات کو اسرائیل کے لیے دن بنا دیں گے۔