
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 95 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔
نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 16 جون سے 30 جون تک ہوگا جب کہ قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 258 روپے 45 پیسے ہوگئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل فی لیٹر 262 روپے 59 پیسے میں فروخت ہوگا۔
واضح رہے اسرائیل-ایران تنازع کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔