جرائمدنیا

ایران نے گرفتار موساد ایجنٹ کو پھانسی دے دی

ایران نے اسرائیل کی خفیہ تنظیم ’موساد‘ کے گرفتار ایجنٹ کو قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد پھانسی دے دی۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی عدلیہ نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ 2023 سے گرفتار ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی ہے، مذکورہ شخص اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا ایجنٹ ہونے کے جرم میں سزا یافتہ تھا۔

عدلیہ کی سرکاری ویب سائٹ میزان آن لائن کا کہنا ہے کہ موساد کے ایجنٹ اسماعیل فکری کو زمین پر فساد پھیلانے اور ’محاربہ‘ (خدا کے خلاف جنگ) جیسے سنگین جرائم میں سزا سنائی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button