
اسرائیل نے ایران پر کیے گئے فضائی حملوں میں ایرانی چیف آف اسٹاف اور کئی جوہری سائنسدانوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات پرفضائی حملے کیے ہیں، دارالحکومت تہران کےشمال مشرقی علاقے میں بھی دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئیں اور بعض مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔
اسرائیلی دفاعی عہدے دار نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں میں ممکنہ طور پر پاسداران انقلاب کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری ہلاک ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی دفاعی عہدے دار نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں ایران کے کئی سینئر جوہری سائنسدان بھی مارے گئے ہیں۔
تاہم ایرانی میڈیا نے پاسداران انقلاب کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری اورکئی سینئر جوہری سائنسدان پر حملے اور ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔