دنیا

اسرائیلی حملے کا ایرانی جواب تباہ کن اور بے مثال ہو گا : کمانڈر پاسداران انقلاب

ایران کا کہنا ہے کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر الرٹ ہے۔

اس کے علاوہ ایران نے تہران کے امام خمینی ہوائی اڈے پر تمام پروازیں معطل کر دی ہیں جبکہ ایرانی قیادت کا اعلیٰ سکیورٹی اجلاس جاری ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں متعدد رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایران کی جانب سے جوابی بیلسٹک حملوں کا خدشہ ہونے کے سبب اسرائیل میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

ایران کے پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی نے اسرائیل کو انتباہ کیا ہے کہ  ایرانی جواب زیادہ طاقتور اور تباہ کن ہو گا۔ انہوں نے یہ بیان جمعرات کے روز ریاستی میڈیا کے ذریعے دیا ہے۔

اس سے پہلے ایران کی طرف سے یہ دوٹوک کہا گیا تھا کہ ایران کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button