
توجہ آلائشوں پر رہی تو پنجاب میں لاشیں امڈھ آئیں عوامی خدمت پیش پیش 1122 ریسکیو کے اعداد شمار کے مطابق پنجاب بھر میں عید کے تین دنوں میں 30 ہزار 8 سو پچیس افراد کو ایمرجنسی سروسز فراہم کی گئیں
ریسکیو 1122 نے 9 سو 33 افراد کی لاشوں کو اٹھایا جن میں سے 58 افراد روڈ ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہوئے ۔
جبکہ مختلف دیگر واقعات میں پنجاب بھر میں 20 افراد پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
عید الضحٰی خوشی کا تہوار ہمارے لیے لاشیں اٹھانے کا تہوار بن گیا ہم جہاں ہر موڑ پر حکومتوں کو ہر حادثہ کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں وہاں اپنی ذمہ داری کو بلکل دفن کر چکے ہیں۔کاش ہمیں اپنی ذمہ داری کا احساس ہو جائے کم از کم ہم اپنے بچوں فیملی ممبران کو نہروں میں نہاہنے کے رجحان کو زیر غور لا سکیں۔7 سو زائد افراد کو میڈیکل ایمرجنسی لایا گیا جو اوور ایٹنگ زائد گوشت خوری دل کی تکلیف سمیت دیگر وجوہات کے باعث ہلاک ہوئے۔
جہاں ریسکیو 1122 ہمارے لیے ایک قابل فخر ادارہ ہے وہاں ہماری ذاتی اور حکومتی بے حسی ایسے حادثات میں برابر کے شریک ہیں تعلیمی اداروں یونیورسٹیوں کو ایسے ایشوز پر شیڈول سیمنارز کرنے کی ضرورت ہے کم عمری میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے بچوں بڑوں کے خلاف کاروائی میں سختی اور تیزی لانے نے کی ضرورت ہے خاص طور پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایسے حادثات میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔