پاکستان

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا سپریم کورٹ کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو ظہرانہ

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کی رپورٹنگ کرنے والے سات صحافیوں کو ظہرانہ دیا ہے۔

عید الاضحٰی سے قبل اسلام آباد کے پانچ ستارہ ہوٹل میں دیے گئے ظہرانے میں سابق چیف جسٹس نے بظاہر ایسے رپورٹرز کو مدعو کیا تھا جن کو اُن کا حامی سمجھا جاتا ہے۔

ظہرانے میں شریک ڈان اخبار کے رپورٹر ناصر اقبال نے کہا کہ وہ صرف صحافی ہیں اور کہیں بھی کوئی دعوت دے تو وہ جائیں گے، وہ سابق چیف جسٹس کے حامی نہیں بلکہ اُن کے بلند آہنگ ریمارکس پر تنقید کرتے رہتے تھے۔

بول ٹی وی کے رپورٹر طیب بلوچ نے بتایا کہ وہ ظہرانے میں شریک تھے مگر یہ غیر رسمی گپ شپ تھی اور کوئی باقاعدہ ملاقات نہ تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ گپ شپ تین گھنٹے سے زیادہ دورانیے پر محیط تھی اور اس میں کھل کر اُن سے سوالات پوچھے گئے۔

طیب بلوچ کے مطابق ملاقات یا ظہرانے میں جیو نیوز کے عبدالقیوم صدیقی، اے آر وائے نیوز کے حسن ایوب، 92 نیوز کے عقیل افضل، ایکسپریس نیوز کے جہانزیب عباسی اور ایک نیوز کے عمران وسیم بھی شریک تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button