دنیا

مارچ سے اب تک یمن میں امریکہ کے 7 ڈرونز گرائے جا چکے

امریکا مارچ سے اب تک یمن کے علاقے میں کروڑوں ڈالر مالیت کے 7 ڈرونز سے محروم ہوچکا ہے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ مارچ کے وسط سے اب تک امریکا یمن کے علاقے میں حوثی باغیوں کے خلاف اپنی فضائی کارروائی کا تازہ ترین دور شروع ہونے کے بعد سے اب تک لاکھوں ڈالر مالیت کے 7 ایم کیو نائن ریپر ڈرونز کھو چکا ہے۔

ایم کیو 9 ریپر ڈرونز کو جاسوسی اور حملوں کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، جو حوثیوں کے ہتھیاروں کی نشاندہی اور انہیں نشانہ بنانے کی امریکی کوششوں کا ایک اہم پہلو ہے، جنہیں حوثی جہاز رانی پر حملوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 15 مارچ سے اب تک 7 ایم کیو نائن طیاروں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ نقصانات کی وجہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button