
منسٹری آف پاور ڈویژن کے ذمہ دار ذرائع نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ ایک گھر پر 2 بجلی کے میٹرز لگانے پر پابندی عائد ہونے کی خبریں بےبنیاد ہیں۔پاور ڈویژن کی وزرات کی جانب سے تاحال کسی بھی ڈسٹری بیوشن کمپنی کو ایسا کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا۔ذرائع نے ڈیلی میل اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سے زائد بجلی کے میٹرز لگا کر یونٹس کی بائفرکیشن کی تحقیقات سے یہ ضرور ثابت ہوا ہے کہ صارفین بجلی ڈسٹری بیوشنز کمپنیوں کے عملہ سے ساز باز کر کے بجلی کے کئی میٹرز اپنے گھروں پر نصب کروا لیتے ہیں جس سے یونٹس تقسیم ہو جاتے ہیں اور بجلی کے بلوں میں مجموعی طور پر غیر معمولی کمی ریکارڈ کی جاتی ہے تاہم تاحال بجلی کے دوسرے کنکشنز منقطع کرنے یا میٹرز اتارنے کے کوئی احکامات جاری نہیں ہوئے حکومت اس حوالے سے مشاورت کر رہی لیکن فیصلہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا!