
ترکیہ میں عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی کے دوران 14ہزار افراد زخمی ہو گئے۔
نیوز ویب سائٹ باکو کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے وزیر صحت کمال میمیسوگلو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر رپورٹ کیا کہ عیدالاضحیٰ کی تقریبات کے پہلے روز قربانی کے جانور ذبح کرتے ہوئے 14 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
ان کے مطابق ملک بھر میں 14 ہزار 372 افراد طبی امداد لینے کے لیے ہسپتال آئے، انقرہ میں ایک ہزار 49، استنبول میں 753، کونیا میں 655، غازیانتپ میں 634 اور مانیسا میں 572 افراد زخمی ہوئے۔
وزیر صحت نے زور دیا کہ قربانی کی رسمیں خصوصی طور پر ماہرین کے ذریعہ انجام دی جانی چاہئیں۔