پاکستان کی جانب سے بھارت کے فضائی حملوں کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے، پاکستانی ایئرفورس نے رافیل سمیت بھارت کے 2 جہاز گرا دیے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج دشمن کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جوابی حملے میں بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاک فوج کی میزائل اسٹرائیک نے ایل او سی پر دو دھنیال سیکٹر میں دشمن کی پوسٹ تباہ کردی ہے۔
اسکائی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی فضائیہ نے بھارت کا رافیل جہاز مار گرایا ہے۔