سیاست

خواجہ سعد رفیق کی طبیعت ناسازہوگئی

سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی طبیعت ناسازہوگئی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو طبیعت ناساز ہونے پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور منتقل کیا گیا۔اسپتال میں خواجہ سعد رفیق کے ٹیسٹ کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو دل کی دھڑکن تیزہونے پر اسپتال لایا گیا اور ان کو چیک اپ کے بعد واپس گھر بھیج دیا گیا۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے خواجہ سعد رفیق کو آرام کا مشورہ دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button