پاکستان

انجینئر الطاف حسین بطور منیجنگ ڈائریکٹر این جی سی تعینات

انجینئر الطاف حسین نے نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (این جی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

الطاف حسین بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے شعبے میں تین دہائیوں سے زائد کا بین الاقوامی تجربہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1987 میں واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) سے کیا، جہاں انہوں نے دس سال سے زیادہ خدمات انجام دیں۔

بعد ازاں کینیڈامیں پاور سیکٹر میں 27 سال گزارے۔ حال ہی میں وہ کینیڈا میں بجلی فراہم کرنے والی ایک بڑی کمپنی بی سی ہائیڈرومیں ڈائریکٹر آف ایسیٹ سٹریٹجی اینڈ پلاننگ کے عہدے پر فائز تھے جہاں انہوں نے گرڈسسٹم کی مضبوطی اور بجلی کی ترسیل کیلئے اہم اقدامات کیے۔

اپنے بین الاقوامی کیریئر کے دوران وہ پاکستان کے توانائی کے شعبے میں اپنا حصہ ڈالنے کےلئے واپس آنے کے عزم پر قائم رہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری ایک اہم وقت میں ہوئی ہے جب این جی سی حکومت کے تنظیم نو کے پروگرام کے تحت سابقہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) سے ٹرانفارمیشن کے مرحلے میں ہے۔

اِن اصلاحات کے نتیجے میں این جی سی کو قومی ترسیلی خدمات کی کمپنی کے طور پر قائم کیا ہے، ساتھ ہی دو نئے ادارے بھی تشکیل دیئے گئے ہیں جن میں انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر (آئی ایس ایم او) اور انرجی انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (ای آئی ڈی ایم سی)شامل ہیں۔ اس تنظیم نو کا مقصد شفافیت، کارکردگی اورپاور سیکٹر کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

بطورمنیجنگ ڈائریکٹر عہدہ سنبھالتے ہی انہوں نے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز، جنرل منیجرز، سی سوٹ افسران ،چیف انجینئرز اور منیجرز سے آن لائن اجلاس میں خطاب کیا اور این جی سی کو ایک جدید، ترقی پسندادار ے میں تبدیل کرنے کےلئے اپنے وژن کا خاکہ پیش کیا۔

انہوں نے ٹیم ورک ، نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے اور تمام سطحوں پر واضح رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ادارے کے اندر صلاحیتوں کو فروغ دینے کےلئے رہنمائی اور کوچنگ کی ضرورت پر زور دیا اور این جی سی کو ایک جدت پر مبنی ادارہ بنانے کےلئے بین الاقوامی بہترین طریقوں اور ترسیلی نظام کی مینجمنٹ کے جدید طریقہ کار کو اپنانے کے عزم کااظہار کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ این جی سی کی ٹیمیں ملک کی بجلی کی ضروریات اور اس کی اقتصادی ترقی میں معاونت کےلئے طے شدہ اہداف کو بروقت مکمل کریں گی۔
منیجنگ ڈائریکٹر این جی سی کے ترسیلی نیٹ ورک اور آپریشنزکی بہتری کیلئے اقدامات کریں گے۔ و ہ سسٹم اور مارکیٹ کے آپریشنز پر آئی ایس ایم او کے ساتھ اورڈویلپمنٹ منصوبوں پر ای آئی ڈی ایم سی کی معاونت بھی کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button