
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے جاری مالی اصلاحات پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کردیا، آئی ایم ایف نے حکومت سے غیرترجیحی اخراجات میں کمی پرزور دیا ہے۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اصلاحات پر مکمل عمل درآمد مالی پائیداری کی ضمانت کاواحد راستہ ہے، آئی ایم ایف نے زور دیا ہے کہ ٹیکس نہ دینے والے شعبوں کو شامل کرکے ٹیکس نیٹ بڑھایاجائے۔
عالمی مالیاتی فنڈ نے غیر ترجیحی اخراجات میں کمی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناکافی سرکاری وسائل کے بہتر استعمال کے لیے غیر اہم اخراجات کم کرنا ضروری ہے، اصلاحات پرثابت قدمی سےعمل درآمد مالی مقاصدکےحصول میں معاون ہوگا۔
آئی ایم ایف نے ریونیو ایڈمنسٹریشن میں بہتری کےلیےکوششیں جاری رکھنے پر بھی زور دیا ہے، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ ٹیکس پالیسی پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنایاجائے، ٹیکس نہ دینےوالے شعبوں کوشامل کرکے ٹیکس نیٹ بڑھایاجائے اور ٹیکس چھوٹ کم جبکہ پراپرٹی ٹیکس سے متعلق اصلاحات جاری رکھی جائیں۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ایک موثراورمنصفانہ ٹیکس نظام کےلیےمدد گارثابت ہوں گے۔