
اسرائیلی افواج نے جنوبی غزہ میں ایک امریکی حمایت یافتہ امدادی مرکز پر جمع فلسطینیوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 31 افراد شہید اور 120 زخمی ہو گئے۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کو اس وقت ’دنیا کا سب سے زیادہ بھوکا مقام‘ قرار دیا جا رہا ہے، اور یہ انسانی امداد کی راہ میں سب سے زیادہ رکاوٹیں کھڑی کی جانے والی مہم بن چکی ہے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق، اسرائیل کی غزہ پر جاری جنگ کے دوران اب تک کم از کم 54 ہزار 381 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 24 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
غزہ کی حکومت کے میڈیا دفتر نے بتایا ہے کہ شہدا کی تعداد 61 ہزار 700 سے تجاوز کر گئی ہے، ہزاروں افراد جو ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، انہیں مردہ تصور کیا جا رہا ہے۔
7 اکتوبر 2023 کے حماس کے حملوں میں اسرائیل میں تقریباً ایک ہزار 139 افراد مارے گئے تھے اور 200 سے زائد افراد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔