پاکستاندہشتگردی

کوئٹہ پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، دو افراد ہلاک 16 زخمی

بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں ایک مصروف بازار کے قریب ہونے والے دھماکے میں دو افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے ہیں۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کے مطابق کوئٹہ کے وسط میں ڈبل روڑ پر ہونے والے اس دھماکے میں پولیس موبائل وین کو نشانہ بنایا گیا۔

جائے حادثہ سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس موبائل وین اور اس کے قریب ہی کھڑے ایک موٹرسائکل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جہاں سے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

حکومتِ بلوچستان کے ہیلتھ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر وسیم بیگ نے بھی اس دھماکے میں دو افراد کی ہلاکت اور 16 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کی جانب سے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button