
جونیئر ڈیوس کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے بعد بھارتی میڈیا نے 15 سالہ پاکستانی کھلاڑی میکائیل بیگ کے خلاف مہم شروع کردی۔
ڈان نیوز کے مطابق بھارتی کھلاڑی سے شکست کے بعد پاکستانی ٹینس پلیئر میکائیل خود پر غصہ تھے اور اس عالم اسی عالم میں انہوں نے بھارتی پلیئرسے ہاتھ ملایا۔
تاہم، بھارتی میڈیا کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ادھوری ویڈیو کی بنیاد پر پاکستان اور پاکستانی کھلاڑی کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا۔
دراصل، بھارتی میڈیا کی طرف سے میکائیل کی جانب سے بھارتی کھلاڑی سے ہاتھ ملانے کے انداز پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، حالانکہ کوئی بھی ٹیم یا کھلاڑی شکست کے بعد غصے اور افسردگی کا اظہار مختلف انداز سے کرتا ہے۔
سوشل میڈیا پر موجود مکمل ویڈیو میں پاکستانی پلیئر کو کوچ سے گلے لگ کر روتا بھی دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ویڈیو میں پاکستانی کھلاڑی کی جانب سے بھارتی حریف سے یہ کہتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے کہ میں تم سے نہیں خود پر ناراض ہوں۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے ذرائع کے مطابق ’ہیٹ آف دا مومنٹ‘ میں یہ چیزیں ہوجاتی ہیں اور بھارتی میڈیا کا بے بنیاد پر پروپیگنڈا مایوس کن ہے۔
دوسری جانب، پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق نے کہا کہ بھارتی میڈیا 15سالہ پاکستانی کھلاڑی کے خلاف پروپیگنڈا کررہا ہے، اگر پوری ویڈیو دیکھیں تو معلوم ہو جائے گا کہ میکائیل بیگ میچ ہارنے پر خود سے ناراض تھے۔
اعصام الحق کا کہنا تھا کہ میکائیل علی بیگ کی والدہ نے بھی انڈین پلیئر کو جاکر کہا کہ ویل پلیڈ، انڈین ٹینس فیڈریشن اور میڈیا سے کہوں گا کہ وہ پوری پکچر دیکھیں، چھوٹے کلپ کی بنیاد پر واویلا نہ کریں۔