حادثات

پولیس وین گہری کھائی میں جاگری، 5 پولیس اہلکار جاں بحق

آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں پولیس وین گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

باغ آزاد کشمیر میں تولی پیر کے مقام پر پولیس کی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 5 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

گاڑی میں سوار آزاد کشمیر پولیس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذاکر اعوان، انسپکٹر نوید احمد، انسپکٹر یاسر کیانی، انسپکٹر علی بخاری اور کانسٹیبل محمد فہیم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور مقامی رضا کار موقع پر پہنچے، پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button