سیاست

عمران خان کا جنازہ جیل سے ہی نکلے گا, مفتی عبدالقوی کا دعوی

مفتی عبدالقوی جو متنازعہ بیانات فتوے اور رنگین مزاجی کے حوالے سے عجب شہرت رکھتے ہیں اپنے نئے انٹرویو میں بانی پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم عمران خان کی زندگی اور موت کے بارے میں بھی انتہائی دلخراش بیان دیتے نظر آئے ہیں استغفراللہ اپنے انٹرویو کے دوران انکا کہنا ہے کہ عمران خان کا جنازہ جیل سے ہی نکلے گا اور یہ بہت بڑا جنازہ ہو گا۔وہ یہ بھی دعوی کر رہے ہیں کہ عمران خان کو کن دو مقدمات میں سزائے موت ہو گی ۔زندگی اور موت جو صرف اللہ تعالٰی کے اختیار میں ہے اس بارے وہ ایک تمسخرانہ انداز بیان میں یہ دعوٰی کر رہے ہیں جو نا صرف مذہبی نقطہ نظر سے غیر اسلامی اور غیر اخلاقی ہے بلکہ عالم دین کے کردار کے ساتھ بھی کسی مذاق اور کھلواڑ سے کم نہیں حیران کن امر یہ ہے کہ پاکستان کے علماء کرام نے بھی آج تک انہیں کسی نتیجہ خیز اخلاقی اور اسلامی دائرے میں پابند کرنے کے بارے میں کوئی عملی اقدام نہیں کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button