جرائم

خاتون کو کار سواروں نے اغوا کرلیا، واردات کی فوٹیج سامنے آگئی

لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں خاتون کو کار سواروں نے اغوا کرلیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں ایک خاتون کو کار سواروں نے جبری طور پر کار میں سوار کروایا اور ساتھ لے گئے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں سیکھا جاسکتا ہے کہ 2 ملزمان ایک خاتون کو زبردستی پکڑ کر کار میں ڈال رہے ہیں۔

ملزمان خاتون کو اغوا کرکے موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے مغوی خاتون کے بھائی امین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق میری بہن کو سابق بہنوئی فیاض نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر اغوا کیا ہے، مدعی مقدمہ کے مطابق بہن کو 6 ماہ قبل طلاق ہوگئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button