
قومی ایئرلائن پی آئی اے کا لاہور سے پیرس کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
پی آئی اے کی لاہور سے پیرس کے لیے پہلی پرواز 18 جون کو اڑان بھرے گی۔
لاہور سے پیرس کے لیے ہفتہ وار پرواز بدھ کے روز براہ راست روانہ ہوا کرے گی۔
پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے پیرس کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کر رہی ہے
اس پرواز کے آغاز سے ھفتہ وار تین براہ راست پروازیں پی آئی اے کے اپریشن کا حصہ بن جائیں گی
قومی ایئر لائن اپنے عوام کی ضروریات اور سہولت کے لیے بہت جلد یورپ کے دوسرے شہروں کے لیے بھی پروازوں کا اغاز کرے گی