کھیل

دوسرا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے دی

دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے ہرا کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں 293 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بدترین آغاز کیا اور محض 32 رنز پر اس کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

عبداللہ شفیق اور بابراعظم ایک، ایک، امام الحق 3، کپتان محمد رضوان 5 اور سلمان آغاز 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جہاں پاکستان کے سات کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل بھی نہ ہوسکے وہیں آل راؤنڈر فہیم اشرف نے 73 رنز بنا کر ٹیم کو سنبھالا دیا لیکن ان کی یہ اننگز ٹیم کے کام نہ آسکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button