
گزشتہ روز پی ائی اے کی اسلام آباد سے پیرس کی پرواز پی کے 749 پر ایک مسافر نے خلاف قانون تمباکو نوشی کرنے کی کوشش کی
خاتون فضائی عملے کی جانب سے منع کرنے کے باوجود مسافر نے تمباکو نوشی بند نہ کی اور بدتمیزی کی
عملے اور کپتان کے اسرار کرنے پر مسافر نے خاتون فضائی میزبان کا بازو پکڑ کر مروڑا اور کمر پر مکہ مارا جس سے وہ زخمی ہوگئیں
مسافر نے فلائیٹ سٹورٹ اور کپتان پر بھی حملہ کیا مگر انہوں نے محوظ رہ کر مسافر سے سگریٹ چھین لی
کپتان نے ضابطے کے مطابق فرانسیسی حکام کو دوران پرواز آگاہ گیا اور جہاز کی پیرس آمد پر مسافر کو پولیس نے گرفتار کر لیا گیا۔
فضائی میزبانوں کے بیانات ریکارڈ کرکے اور ان کا میڈیکل کروا کے پولیس رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔
فرانسیسی قوانین اس معاملے میں بہت سخت ہیں اور امید ہے کی مسافر سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ترجمان پی ائی اے
مسافر کو پی ائی اے پر بلیک لسٹ کردیا گیا ہے اور اب وہ دوبارہ قومی ائیرلائن پر سفر نہیں کرسکیں گے ترجمان پی آئی اے
پی ائی اے کے عملے نے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں پروفیشنلزم سے کام لیا اور اب قانون اپنا کام کرے گا