
بلوچستان کے ضلع ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں عبدالجبار مارکیٹ کے قریب زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔
لیویز رسالدار قلعہ عبداللہ گلاب خان نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ دھماکا مارکیٹ کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے۔
دھماکے کے بعد لیویز اور موقع پر موجود افراد نے زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ ہیڈکوارٹر قلعہ عبداللہ منتقل کیا گیا جہاں سے زخمیوں کے ورثا نے چند زخمیوں کو اپنی ذاتی گاڑیوں میں کوئٹہ منتقل کرنے کے لیے روانہ ہوگئے۔
دھماکے کے بعد پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دیے ہیں اور تفتیش کا آغاز بھی کردیا ہے۔