پاکستان

امریکا ایران تاریخی مذاکرات آج

امریکا اور ایران کے مابین جنگ بندی کے بعد امن معاہدے پر تاریخی مذاکرات آج ہورہے ہیں۔

دنیا بھر کی نظریں اسلام آباد پر‘ غیر ملکی وفود کی آمد شروع ہوگئی‘وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ‘ ریڈ زون سیل اور جڑواں شہروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

شاہراہوں پر پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز اور پاک فوج کے اہلکار جبکہ جڑواں شہروں کے داخلی راستوں پر وفاقی پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

غیر ملکی وفود کی آمد کے موقع پر شہر اقتدار میں فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے مجموعی انتظامات، بالخصوص جامع حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔

پنجاب پولیس کے دستے بھی وفاقی پولیس کی معاونت کے لیے مختلف شاہراہوں پر موجود ہیں‘ صرف سرکاری گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہے۔

زیرو پوائنٹ کشمیر ہائی وے اور فیصل چوک سے جناح ایونیو پر داخلہ بند کردیا گیا ‘ شہریوں کو راستوں کی بندش کے باعث متبادل راستے فراہم کر دیئے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button