
پاکستان
جماعت اسلامی ہزارہ کے رہنما ڈاکٹر شیخ اسحاق سپرد خاک
ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی ہزارہ کے رہنما ڈاکٹر شیخ اسحاق کو سپرد خاک کر دیا گیا۔
ان کی نماز جنازہ پی او ایف گراؤنڈ چمبہ میں ادا کی گئی ۔جس میں جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما پروفیسر محمد ابراہیم ،ہزارہ کے امیر عبدالرزاق عباسی ،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی امجد خان جدون ،سابق ضلع میں ناظم شوکت خان تنولی کے علاوہ سیاسی وسماجی شخصیات ،وکلاء ،صحافی،
تاجروں سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد شریک تھے
بعد ازاں مرحوم کو اشکبار آنکھوں سے سپرد خاک کر دیا گیا ۔مرحوم ڈاکٹر شیخ اسحاق ایک صدی سے زاہد عمر کے تھے انہوں نے اپنی زندگی دین اسلام کی ترویج کے لئے صرف کی ۔جماعت اسلامی ایبٹ آباد کے امیر کے علاوہ مختلف عہدوں پر ان کی طویل خدمات ہیں۔مرحوم جماعت اسلامی حویلیاں کے امیر شیخ طاہر اور شیخ عبدالرزاق کے والد تھے ۔




