پاکستان

معاشی صورتحال کے باعث ٹول ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس

معاشی صورتحال کے باعث ٹول ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے 1 اپریل 2026 کو قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں سہ ماہی 25 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کا اطلاق 5 اپریل 2026 سے ہونا تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے این ایچ اے کو ہدایت کی کہ یہ نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لے لیا جائے۔

مالی سال 2025-26 کے لیے ٹول ٹیکس میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔تمام ہائی ویز پرانے ٹیکس کے مطابق ہی ٹول ٹیکس ادا کیا جائے گا!

Related Articles

جواب دیں

Back to top button