پاکستانکاروبار

شہری 1 لیٹر پیٹرول پر کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟

وزارتِ توانائی کے دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 46 فیصد ٹیکس و منافع جات شامل ہیں، ایک لیٹر پیٹرول پر شہری 211 روپے 26 پیسے صرف ٹیکس ادا کرتے ہیں۔

دستاویز کے مطابق پیٹرول کی ایکس ریفائنری پرائس 247 روپے 15 پیسے ہے جبکہ ایک لیٹر ڈیزل پر شہری 59 روپے 12 پیسے ٹیکس ادا کرتے ہیں، ڈیزل کی ایکس ریفائنری پرائس 461 روپے 23 پیسے ہے۔

فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 24 روپے 12 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 7 روپے 52 پیسے ان لینڈ فریٹ مارجن کے شامل ہیں جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنی کا 7 روپے 87 پیسے منافع اور 8 روپے 64 پیسے پمپ ڈیلرز کا کمیشن شامل ہے۔

دستاویز کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 160روپے 61 پیسے کی لیوی عائد ہے جبکہ فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی کے شامل ہیں۔

ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 11.36 فیصد ٹیکس اور منافع جات شامل ہیں۔ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 59 روپے 12 پیسے کے ٹیکس اور منافع جات شامل ہیں۔

ڈیزل کی ایکس ریفائنری پرائس 461 روپے 23 پیسے فی لیٹر ہے۔ ایک لیٹر ڈیزل پر 35 روپے 74 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 4 روپے37 پیسے ان لینڈ فریٹ مارجن، 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنی کا منافع شامل ہے۔

دستاویز کے مطابق ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 64 پیسے پیٹرول پمپ ڈیلرز کا کمیشن شامل ہے، ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی عائد ہے جبکہ ڈیزل پر لیوی صفر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button