
بین الاقوامی
امریکی و اسرائیلی حملوں سے ایران کی 43 ہزار عمارتیں تباہ
امریکی و اسرائیلی بمباری سے ایران میں تباہ ہونے والی عمارتوں کی تعداد 43 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ یہ حملے 28 فروری سے جاری ہیں۔
ایرانی حکومت کے ترجمان کے مطابق تباہ ہونے والی ان 43 ہزار میں سے 36500 عمارتیں رہائشی یونٹس ہیں۔
صرف تہران میں امریکا اور اسرائیل نے 10 ہزار عمارتوں کو نشانہ بنایا جن میں 43 ایمرجنسی طبی مراکز اور وہاں کھڑی 32 ایمبولینسیں، اور 120 اسکولز شامل ہیں۔
ایرانی حکومتی ترجمان کے مطابق امریکی و اسرائیلی حملوں میں 223 خواتین شہید ہوئی ہیں۔ شہادت پانے والے ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس کی تعداد 206 ہوچکی ہے۔



