بین الاقوامی

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: سٹی بینک اور ایچ ایس بی سی نے خلیجی ممالک میں برانچز عارضی طور پر بند کر دیں

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر عالمی مالیاتی اداروں نے احتیاطی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی بینک ’سٹی بینک‘ نے متحدہ عرب امارات میں اپنی تمام برانچز اور مالیاتی مراکز 14 مارچ تک عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بینک کی ویب سائٹ کے مطابق متاثرہ برانچز 16 مارچ سے دوبارہ کھول دی جائیں گی تاہم دبئی کے مال آف دی ایمریٹس میں واقع برانچ معمول کے مطابق کھلی رہے گی۔

اس سے قبل سٹی بینک نے دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر اور علاقے اود میتھا میں موجود اپنے عملے کو دفاتر خالی کرنے اور اگلے حکم تک گھر سے کام کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

دوسری جانب عالمی بینک ایچ ایس بی سی نے بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث قطر میں اپنی تمام برانچز غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی ہیں۔

بینک کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ عملے اور صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button