بین الاقوامی

ایران نے فضائی حملوں کے بعد امریکا پر بحری حملہ بھی کردیا

ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے میں شامل طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کردیا۔ 

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے خلیج میں امریکی ایئر کرافٹ کیریئر ابراہم لنکن کو 4 بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے اس اقدام کو امریکی اور اسرائیلی حملوں کے ردعمل کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جن میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای شہید ہوئے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب  نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی ایئر کرافٹ کیریئر ابراہم لنکن کو چار بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا،  دشمن فوج پر مسلح افواج کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں، خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے۔

دوسری جانب امریکا نے بھی خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button