پاکستان

ابوظبی: میزائل کے ٹکڑے لگنے سے پاکستانی شہری جاں بحق

ایرانی میزائل حملوں کے دوران ابوظبی میں ایرانی میزائل کے ٹکڑے لگنے سے پاکستانی جاں بحق ہوگیا۔ 

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستانی سفارتی حکام نے پاکستانی شہری کے مارے جانے کی تصدیق کردی۔

سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ ابوظبی میں پاکستانی شہری میزائل کے ٹکڑے لگنے سے جاں بحق ہوا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی۔

سفارتی حکام کے مطابق پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے پر اماراتی حکام سے رابطے میں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button