پاکستان

آپریشن غضب للحق: پاک فضائیہ نے قندھار میں افغان فوج کا ہیڈ کوارٹرز تباہ کر دیا

افغان طالبان کی جارحیت کے خلاف پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے قندھار میں افغان فوج کے ہیڈ کوارٹرز کو تباہ کر دیا اور افغان صوبے ننگرہار کی مہمند دھارا بیس میں 2 اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم وارسک سیکٹر میں افغان طالبان کی شاگا پوسٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج نے میرا نشاہ کے قریب افغان طالبان کے پوسٹ ٹاور کو تباہ کر دیا، پاک فوج کی مؤثر کارروائی کے دوران افغان طالبان کی جنڈوسر پوسٹ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

اس کے علاوہ پاک فوج نے ژوب سیکٹر سے ملحقہ افغان طالبان کی طاہر پوسٹ کو بھی تباہ کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف کی تکمیل تک جاری رہے گا، افغان طالبان رجیم کو بلا اشتعال جارحیت کے خلاف مؤثر جواب دیا جا رہا ہے، پاکستانی سیکیورٹی فورسز افغان طالبان فوج کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق میں 331 طالبان رجیم کے اہلکار و خوارج ہلاک اور 500 سے زائد زخمی کر دیے گئے ہیں۔

وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کے دوران آج صبح 9 بجے تک افغان طالبان کو پہنچائے جانے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں۔

ایک بیان میں انہوں نے بتایا ہے کہ طالبان رجیم کے تباہ کیے جانے والے ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کی تعداد 163 ہو گئی، 104 طالبان چوکیوں کو مکمل تباہ کر دیا گیا، جبکہ 22 چوکیاں پاکستان کے قبضے میں آ گئیں۔

عطاء تارڑ نے بتایا ہے کہ افغانستان بھر میں 37 مقامات کو فضائی کارروائی میں مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button