بین الاقوامی

حقِ دفاع میں تمام تر فوجی وسائل استعمال کریں گے، مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنے علاقوں اور سہولیات کو ایران کے خلاف استعمال ہونے سے روکیں: ایران

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد اُن کا ملک اپنا حقِ دفاع استعمال کرتے ہوئے تمام تر فوجی وسائل استعمال کرے گا۔

ایران کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ عباس عراقچی نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین اور عراق سمیت کئی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور اُن سے گفتگو کی ہے۔

بیان کے مطابق اس گفتگو کے دوران انھوں نے مسلم ممالک کے رہنماؤں سے کہا کہ ایران اپنی سالمیت کے تحفظ کے لیے اور اپنے حقِ دفاع کے تحت ’تمام دفاعی اور فوجی صلاحیتوں‘ کو بروئے کار لائے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق عراقچی نے اِن ممالک کو یہ بھی یاد دہانی کروائی ہے کہ یہ اُن (ممالک) کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے علاقوں اور سہولیات کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے لیے استعمال کرنے روکیں۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button