
ڈی آئی ایف سی دبئی فن ٹیک سمٹ کی عالمی سطح پر توسیع
پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے ساتھ شراکت داری کا اعلان
ڈی آئی ایف سی کے تحت کام کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے اسٹارٹ اپ اور انوویشن ہب،ڈی آئی ایف سی انوویشن ہب نے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے ساتھ شراکت میں ”پاکستان فن ٹیک سمٹ”شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، 18 اور 19 اگست 2026 کو منعقد ہونے والی یہ سمٹ پاکستان کو عالمی فن ٹیک منظر نامے میں ایک اہم گروتھ مارکیٹ کے طور پر پیش کرے گی۔پاکستان فن ٹیک سمٹ دبئی فن ٹیک سمٹ کی پہلی بین الاقوامی توسیع ہے جو کہ فنانس اور فن ٹیک لیڈرز کے دنیا کے صف اول کے اجتماعات میں سے ایک ہے۔ اس کا انعقاد مشرق وسطی، افریقہ اور جنوبی ایشیا ء کے معروف عالمی مالیاتی مرکز کی جانب سے کیا جاتا ہے۔خطے کے بااثر ترین پالیسی سازوں، مالیاتی اداروں، ٹیکنالوجی کے ماہرین، سرمایہ کاروں اور موجدین کو ایک پلیٹ فارم پر لاتے ہوئے پاکستان فن ٹیک سمٹ کا مقصد پاکستان کی تیزی سے بدلتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت کو متحرک کرنا اور ملک کو فن ٹیک اور ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے علاقائی مرکز کے طور پر مستحکم کرنا ہے۔ڈی آئی ایف سی اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف امیری نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں دبئی فن ٹیک سمٹ کا دائرہ کار پاکستان تک بڑھانے پر بے حد خوشی ہے، جو ایک تیزی سے ابھرتا ہوا فن ٹیک مرکز ہے۔ پاکستان فن ٹیک سمٹ مالیاتی جدت طرازی کے عالمی مکالمے کی قیادت کرنے کے لیے ڈی آئی ایف سی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے، یہ اقدام متحدہ عرب امارات، پاکستان اور جنوبی ایشیا ء کے درمیان ترقی اور سرحد پار جدت طرازی کے مواقع پیدا کرنے کے لیے دبئی کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ایک معتبر فن ٹیک ماحولیاتی نظام جدت، ریگولیٹری وضاحت اور ادارہ جاتی اعتماد پر قائم ہوتا ہے،پاکستان ان تینوں محاذوں پر نظم و ضبط اور دور اندیشی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ ڈی آئی ایف سی کے تعاون سے منعقد ہونے والی پاکستان فن ٹیک سمٹ ایک ایسی تزویراتی شراکت داری ہے جو مشترکہ عزائم اور باہمی اعتماد پر مبنی ہے۔ متحدہ عرب امارات سے باہر پاکستان کے برانڈ کے تحت اپنے فلیگ شپ پلیٹ فارم کو لانے کا ڈی آئی ایف سی کا فیصلہ پاکستان کے ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل مالیاتی نظام اور اصلاحات پر عالمی اعتماد کا واضح اشارہ ہے۔



