جرائمجرم و سزا

سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیمپ جیل لاہور میں قید کے دوران وفات پا گئے

سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ننکانہ صاحب رانا امجد علی کیمپ جیل لاہور میں قید کے دوران وفات پا گئے۔

انہیں کچھ عرصہ قبل پولیس نے ننکانہ صاحب میں تعیناتی کے دوران سرکاری اراضی مبینہ غیر قانونی طور پر اور رشوت لے کر پرائیویٹ افراد کے نام منتقل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

پچھلے چند ماہ سے وہ کیمپ جیل لاہور میں جوڈیشل ریمانڈ پہ قید تھے۔ طبیعت میں خرابی کے باعث گزشتہ روز انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پولیس کے مطابق موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد معلوم ہو سکے گی۔

مرحوم پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول ملتان، نارووال، سرگودھا، احمد پور شرقیہ، جتوئی مظفر گڑھ وغیرہ میں بطور اسٹنٹ کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خدمات انجام دیتے رہے۔ ان کا آبائی تعلق بوریوالہ ضلع وہاڑی سے تھا۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button