جرم و سزاحیرت انگیز

بینک آفیسر نے صارفین کا کروڑوں کا سونا جوئے میں اُڑا دیا

بھارتی شہر بنگلورو میں ایک بینک کے ڈپٹی منیجر کو صارفین کے سونے میں خوردبرد کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے 2,780 گرام سونا، جس کی مالیت تقریباً 3.5 کروڑ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے، صارفین کی اجازت کے بغیر بینک کے لاکروں سے نکال کر ایک فنانس کمپنی کے پاس رکھوایا ہوا تھا۔

یہ معاملہ 5 فروری کو اس وقت سامنے آیا جب بینک کے چیف منیجر نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔

تفتیش کے دوران ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے حاصل کی گئی رقم آن لائن بیٹنگ میں خرچ کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم سے اب تک تقریباً 700 گرام سونا برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ باقی سونا واپس لینے کی کوشش جاری ہے۔

بینک کے حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فنانس کمپنیوں کی جانب سے مطلوبہ تعاون نہیں مل رہا جس پر عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button