پاکستان

وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم کی سی پی این ای کے وفد سے خصوصی ملاقات

وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم نے سی پی این ای کے وفد سے خصوصی ملاقات میں یقین دہانی کرائی کہ اخبارات کے اشتہارات کی مد میں واجب الادا ایک ارب چالیس کروڑ روپے دو اقساط میں ادا کر دیئے جائیں گے۔

وفد اعجاز الحق(سابق سیکرٹری جنرل)، غلام نبی چانڈیو(سیکرٹری جنرل) اورطاہر فاروق چیئرمین(سی پی این ای کے پی)پر مشتمل تھا۔

انہوں نے ادائیگی کا طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی محکموں سے 798 ملین روپے کی حساب فہمی ہو چکی ہے جس میں سے 50 فیصد کی ادائیگی مارچ کے پہلے ہفتے میں کر دی جائے گی جبکہ بقایا واجبات جس کی حساب فہمی کا عمل تیزی سے جاری ہے مکمل ہونے پر نئے مالی سال میں جولائی سے ستمبر تک مکمل طور پر کلیئر کر دیئے جائیں گے۔

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ اخبارات کو بقایا جات کی ادائیگی حکومت کی ذمہ داری ہے اور یہ مسئلہ ایک طویل عرصے سے چلا آرہا ہے،جس میں مزید تاخیر نہیں ہوگی۔اشتہارات کی مد میں سالہاسال سے واجب الادا بقایا جات کی وصولی کے لیے سی پی این ای نے ہائی کورٹ پشاور میں رٹ دائر کی ہوئی ہے ۔

کیس گزشتہ 2 سال سے ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ اعلی عدلیہ نے عدم ادائیگی کے باعث سیکریٹری خزانہ کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ کیس کی اگلی سماعت 23فروری کو پشاور ہائی کورٹ میں ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button