کھیل

وزیراعظم نے قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی

حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی۔ 

حکومت پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان بھارت کے ساتھ میچ کھیلے گا۔ قومی ٹیم کو 15 فروری کو شیڈول کے مطابق میچ کھیلنے کا کہہ دیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق میچ کھیلنے کا فیصلہ کرکٹ کی روح کے تحفظ کےلیے کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی باضابطہ درخواست کا جائزہ لیا گیا، حکومت کا فیصلہ عالمی کرکٹ کے تسلسل اور کھیل کے فروغ کےلیے کیا گیا۔

حکومت پاکستان کے بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم اور قوم گرین شرٹس کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاک بھارت میچ کھیلنے کےلیے گرین سگنل دیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کیا۔ محسن نقوی نے وزیراعظم کو بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے موقف سے بھی آگاہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے پاک بھارت میچ کھیلنے کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کو گرین سگنل دیا۔ پاکستان کا بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے سے متعلق حتمی اعلان کچھ دیر میں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button