شو بز

غیر اخلاقی پرفارمنس, اسٹیج اداکارہ زارا خان پر دو سال کے لیے پابندی

اسٹیج اداکارہ زارا خان (سیدہ عائشہ مظہر بخاری )پر دو سال کے لیے پابندی لگا دی گئی ۔

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ ذاہد بخاری کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پنجاب آرٹس کونسل نے غیر اخلاقی پرفارمنس کرنے سے باز نہ آنے پر اداکارہ زارا خان  کو 2 سال کے لیے بین کر دیا ہے۔

زارا خان کو متعدد بار غیر اخلاقی پرفارمنسز کرنے پر نوٹسز جاری کئے گئے لیکن وہ باز نہ آئیں۔
زارا خان اب دو سال تک پنجاب بھر کے کسی بھی تھیٹر میں پرفارم نہیں کر سکیں گی۔

یاد ریے کہ حکومت پنجاب فیملی تھیٹر کی بحالی کے لیے دن رات کوشاں ہے اور تمام تھیٹر کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اب کہیں بھی فحاشی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور جو بھی فنکار ایسا کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف فوری طور پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔

زارا خان پہلی اداکارہ ہیں جن پر اتنے لمبے عرصے تک کے لئے پابندی عائد کی گئی ہے۔ پنجاب آرٹس کونسل کے ذرائع کے مطابق آئندہ دنوں میں بھی کچھ اداکارائیں پابندی کی زد میں آنے والی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button